اہم خبریں

پشاور پولیس لائنز ،مسجد میں دوران نمازخودکش دھماکا ،17افراد جاں بحق 60 سے زائد زخمی

پشاور (نیوز ڈیسک) پشاور کے علاقے پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خود کش دھماکا جس کے نتیجے میں 17افراد جاں بحق اور 60 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی حکام نے کہا کہ خود کش حملہ آور نے نماز ظہر کے دوران مسجد کی پہلی صفوں میں خود اُڑایا،دھماکے کی شدت سے مسجد کیکی چھت گرگئی ، دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچایا ۔ دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ دور دور تک سنی گئی دھماکے میں متعدد افراد بھی زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، پولیس اہلکاروں نے فوراعلاقے کو گھیر کر تحقیقات شروع کردیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکامسجد میں نماز کے دوران ہوا،متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے،پشاور کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال اب 17 زخمی شہید ہوچکے ہیں ، 15 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ہسپتال انتظامیہ نے خون کا عطیہ دینے کی اپیل کردی ،زخمی کو خون کی اشد ضرورت ہے بہت سے زخمیوں کا کافی خون بہہ چکا ہے ۔

متعلقہ خبریں