اہم خبریں

آزاد ریاست جموں و کشمیر کا متاثرہ افراد کیلئے مالی معاونت سکیم کا اعلان

مظفر آباد ( اے بی این نیوز    )آزاد ریاست جموں و کشمیر کا متاثرہ افراد کیلئے مالی معاونت سکیم کا اعلان۔ محکمہ زکوۃ و عشر ، سماجی بہبود ترقی نسواں کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔زلزلہ، آتشزدگی اور دیگر آفات کے متاثرین کیلئے مالی امداد کی منظوری دی گئی۔
قدرتی آفات کے متاثرین کو 10 لاکھ روپے تک مالی امداد دی جائے گی۔ آتشزدگی سے متاثرہ افراد کو 8 لاکھ روپے تک کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ زراعتی نقصانات کے ازالے کیلئے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کی امداد دی جائے گی
دیگر مالی معاونت کے لیے 5 لاکھ روپے کی امداد مختص کر دی گئی وزیراعظم آزادکشمیر کی متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے سروے کا عمل شروع کرنے کی ہدایت۔ امدادی رقوم شفافیت کےساتھ متاثرین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائیں گی

مزید پڑھیں :ایل پی جی ،گھریلو صارفین پر ’’ اوگرا ‘‘نے بم گرا دیا،جانئے سلنڈر کی قیمت میں کتنا ہوشربا اضافہ کیا گیا

متعلقہ خبریں