اہم خبریں

یورپ ، امریکہ ، کینیڈا میں سفارتخانوں کا عملہ 6 ماہ سے تنخواہ سے محروم

لاہور(نیوزدیسک) پاکستان کے مخدوش معاشی حالات ، تیزی سے گرتی ہوئی معیشت کے باعثگزشتہ 6ماہ سے پاکستانی سفارتخانوں میں پاکستانی افسران اور ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملیں۔ڈالر کی اونچی اڑان اور معاشی حالات انتہائی خراب ہونے کے باعث گزشتہ 6ماہ سے یورپ، امریکا اور کینیڈا میں سیکڑوں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سمیت دیگر شعبوں کے پاکستانی افسران اور ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملی جس کی وجہ سے ان افسران اور ملازمین کو انتہائی مالی مشکلات کا سامنا ہے، امریکا اور یورپ جیسے ممالک میں دووقت کی روٹی خریدنا مشکل ہوگیا۔ دستاویزات کے مطابق پاکستانی سفارت خانوں اور قونصل جنرل میں تعینات سینکڑوں ملازمین کو تنخواہ مل رہی ہے نہ ہائوس رینٹ، ملازمین کو گھر خالی کرنے کے نوٹس بھی مل چکے ہیں جبکہ کچھ گھر چھوڑ کر کسی دوست اور عزیز واقارب کے ہاں رہنے پر مجبور ہیں، امریکہ میں تعینات ایک آفیسر نے بتایا کہ تنخواہوں اور ہائوس رینٹ نہ ملنے سے جرمانہ بھی پڑ گیا ہے۔دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری حنا ربانی سمیت دیگر اعلی حکام امریکہ یورپ کا دورہ کر چکے ہیں جن پر لاکھوں ڈالر اور پانڈ خرچ کیے گئے مگر ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لیے فنڈز نہیں۔

متعلقہ خبریں