اہم خبریں

پی ٹی آئی والے ملک کو یرغمال بنانے کی اگر پھر کوشش کریں گے تو ناکام بنا دی جائے گی، وزیر دفاع

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )پی ٹی آئی والے ملک کو یرغمال بنانے کی اگر پھر کوشش کریں گے تو ناکام بنا دی جائے گی۔ جس طرح پہلے تین حملے ان کے ناکام ہوئے ہیں اس دفعہ بھی ناکام ہوں گے۔ تین دفعہ انہوں نے حملہ اور مذاکرات کرکے دیکھ لیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کی اے بی این نیوز سے خصوصی گفتگو۔ کہا پی ٹی آئی کا مسئلہ کوئی قومی مسئلہ نہیں ہے۔ وہ ان کی لیڈرشپ کا ایک ذاتی مسئلہ ہے وہ کہتا ہے مجھے رہا کراؤ۔ ہماری لیڈرشپ بھی قید ہوئی تھی لیکن ہم نے کبھی ملکی سالمیت۔

امن و امان یا معیشت کو چیلنج نہیں کیا۔ ایف بی آر کے لئے گاڑیوں کی خریداری کے حوالے سے خواجہ آصف کا کہناتھا کہ 1300 سی سی کی گاڑیاں شفاف طریقے سے لی جارہی ہیں۔ ایک کمپنی اپنے ذاتی مفاد کے لئے اسے اسکینڈلائز کر رہی ہے۔ حکومت کی طرف سے واضح بیان آگیا ہے کہ گاڑیاں لی جائیں گی

مزید پڑھیں :رچرڈ گرینیل کو ڈی فیک ٹیکنالوجی سے گمراہ کیا گیا، جینٹری بیج

متعلقہ خبریں