اہم خبریں

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے غم زدہ خبر آ گئی

اسلام آباد( اے بی این نیوز ) امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا گیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت ہو ئی ۔امریکہ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد ہونے کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا گیا۔ امریکہ میں پاکستانی سفیر کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق ملاقاتوں میں شرکت نہ کرنے پر بھی جواب جمع کر ا دیا گیا۔سابق امریکی صدر نے اپنے بیٹے کی سزا معاف کر دی لیکن ہمارے قیدی جسٹس کو رہا نہیں کیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا گیا ہے کہ امریکا نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کردی، جب کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عافیہ کو رہا نہ کرکے امریکا ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے، سابق امریکی صدر نے اپنے بیٹے کی سزا معاف کر دی لیکن کیا کیا؟ ہمارے قیدی کو رہا نہ کرو۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کردی، امریکا نے قیدیوں کی رہائی کے لیے پاکستان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے۔
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے جب کہ درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
عافیہ صدیقی کیس: وزیراعظم نے امریکا کو لکھے گئے خط کا جواب نہ دینے کا کیا مطلب؟ عدالت
جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ امریکا ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے، سابق امریکی صدر نے اپنے بیٹے کی سزا معاف کر دی لیکن ہماری قیدی (عافیہ) کو رہا نہیں کیا۔وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات پر مشتمل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی، وزارت خارجہ نے عدالت کے سوالات کے جوابات پر مشتمل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق ملاقاتوں میں شرکت نہ کرنے پر امریکا میں پاکستانی سفیر کو بھی جواب جمع کرا دیا گیا۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں :پارلیمنٹ سے 18 منٹ میں 4 بل منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاج

متعلقہ خبریں