کابل (اے بی این نیوز) سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام کارروائی کے دوران ٹرک سے جدید ساخت کا غیر ملکی اسلحہ اور میگزین برآمد ،تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
سیکیورٹی فورسز نے 8 جنوری 2025 کو پاک افغان سرحد سے متصل غلام خان بارڈر ٹرمینل پراسلحہ بردار ٹرک قبضے میں لیا تھا، جس میں جدید ساخت کا غیر ملکی اسلحہ اور میگزین برآمد ہوئے۔برآمد شدہ اسلحے میں 26 ایم سولہ رائفلیں، ایم 16 اور ایم 4 رائفلوں کے 292 میگزین اور 10 ہزار سے زائد گولیاں شامل تھیں، اس کے علاوہ 9 کلاشنکوف میگزین اور 244 گولیاں، 744 لائٹ مشین گن گولیاں اور بڑی تعداد میں لنکرز بھی برآمد کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق اسلحہ ٹرک کے ڈرائیور کیبن میں خفیہ طور پر چھپایا گیا تھا، سامان کی پیکنگ افغانستان میں کی گئی تھی، یہ اسلحہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا، پاکستان میں اس سے قبل بھی دہشت گردی کے واقعات میں غیر ملکی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
راوات ، ریسٹورنٹ پر مشتعل افراد کی فائرنگ ، نوجوان زخمی، ہسپتال منتقل