اسلام آباد( نیوز ڈیسک )محکمہ خصوصی تعلیم نے تعلیمی اداروں میں طلبا کیلئے یونیفارم کی پابندی میں نرمی کر دی جبکہ سردی کی وجہ سے سکولوں کے اوقات کار بھی جار ی کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خصوصی تعلیم نے 13جنوری سے15 فروری تک طلبا کے یونیفارم کی پابندی میں نرمی کی ہے۔ سردی کے پیش نظر پیر تا ہفتہ صبح 9سے دوپہر 2بجے تک تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے،جمعہ کے روز اوقات کار صبح 9بجے سے دوپہر 12بجےتک ہونگے۔ محکمہ خصوصی تعلیم نےموسم سرما کی چھٹیوں کےبعد کےاوقات کار جاری کئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزہفتہ،11جنوری 2025 سونے کی قیمت