اہم خبریں

دفاعی نظام مضبوط، امریکی پابندیوں سے کوئی فرق نہیں پڑےگا،دفتر خارجہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) امریکی پابندیوں کے بعد اپنا رد عمل دیتے ہوئے ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ نے دوٹوک پیغام دیا کہ پاکستان کی سکیورٹی کا فیصلہ پاکستانی قوم کرےگی ، پاکستان پر ماضی میں بھی بہت سی پابندیاں لگیں، مگر ہم نے اپنی سکیورٹی پر توجہ مرکوز رکھی۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہناتھا کہ امریکی پابندیوں سے پاکستان کےدفاع اور دفاعی فیصلوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھاکہ امریکا کی پاکستانی میزائل پروگرام پرلگائی گئی پابندیاں غیر ضروری اور نا انصافی پرمبنی ہیں ،

پاکستان نے کبھی نہیں کہا کہ امریکا سے ایسے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں کہ جنگ کی صورتحال پیدا ہو اور میزائل کی ضرورت پیش آئے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں میزائل سسٹم اور جوہری ٹیکنالوجی کی دوڑ بھارت نے شروع کی ،بڑی طاقتوں کو بھارت کے خلاف قدم اٹھانا چاہیے۔
کویتی پٹرولیم کمپنی کا پاکستان میں اپنا آپریشن بند کرنے کا فیصلہ،

متعلقہ خبریں