اہم خبریں

مرغی کے گوشت میں بڑا اضافہ، انڈوں کی قیمت آسمانوں پر

لاہور (نیوز ڈیسک) مرغی کا گوشت مزید مہنگا، فی درجن انڈے کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ آج لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر 7 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مرغی کا گوشت 475 روپے فی کلو ہو گیا ہے، گزشتہ روز گوشت 468 روپے فی کلو تھا۔

گزشتہ روز گوشت کی قیمت میں 7 روپے کی کمی ہوئی، زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی ایک بار پھر 5 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد زندہ برائلر کا ہول سیل ریٹ 314 روپے فی کلو ہو گیا ہے جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 328 روپے ہو گیا ہے۔

فی کلو گزشتہ روز زندہ مرغی کی قیمت میں 5 روپے کی کمی ہوئی۔لاہور انتظامیہ نے سرکاری پرائس لسٹ میں انڈوں کی قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ کر دیا۔ گزشتہ روز بھی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا تھا، فی درجن انڈے کی قیمت 326 روپے ہو گئی ہے۔

ملتان میں برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 294 روپے فی کلو، پرچون میں 308 روپے فی کلو، برائلر کا ریٹ۔ فی کلو گوشت 446 روپے، انڈے فی درجن کی قیمت 324 روپے۔ چکن کی قیمتیں مختلف ہوتی ہیں۔ ملک گزشتہ روز غوری ٹاؤن اسلام آباد میں مرغی کے گوشت کی قیمت 530 روپے فی کلو تھی جب کہ ترامڑی اور علی پور کے علاقوں میں گوشت 480 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور جنوبی افریق میچ کے دوران اسکور بورڈ پر بچے کی پیدائش کا اعلان

متعلقہ خبریں