اہم خبریں

انتقامی کارروائیوں میں ملوث افسروں کی فہرست پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو جمع کرا دی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک   )تحریک انصاف نےانتقامی کارروائیوں میں ملوث افسروں کو پنجاب میں مقرر نہ کرنے کی سفارش کر دی، فہرست میں ایڈمنسٹریٹو سروسز، پراونشل مینجمنٹ سروسز اور پولیس سروسز کے افسر شامل ہیں۔ انتقامی کارروائیوں میں ملوث افسروں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی، فہرست سینئر وکیل فیصل فرید ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔فہرست میںپولیس سروسز کے سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ، کیپٹن (ر) عثمان انور، کیپٹن (ر) سہیل چودھری، راؤ سردار علی خان، رضا صفدر کاظمی، ڈاکٹر عابد خان، حافظ عطاالرحمان بابر سرفراز الپا، سہیل ظفر چٹھہ،رانا ایاز سلیم اور سید علی ناصر رضوی، ڈی ایم جی میں نبیل اعوان، کیپٹن عثمان، عمر شیر چٹھہ سمیر سید، محمد علی رندھاوا،اجمل بھٹی،احمد رضا سرور ،عامر کریم خان، ڈاکٹر راشد منصور،عامر خٹک اور سید علی مرتضیٰ کے نام بھی فہرست میں موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں