کیپ ٹائون( نیوز ڈیسک ) جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانیوالے دوسرے ون ڈے میں سنگین الزام،رضوان اور کلاسن میں جھڑپ،گالم گلوچ،پروٹیز بیٹر نے وکٹیں اکھاڑ ماریں۔
کیپ ٹاؤن میں پاکستان نے جہاں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ون ڈے جیتا،سیریز اپنے نام کی۔ وہاں میچ کے دوران انتہائی خوفناک اور گھمیر لمحات دکھائی دئیے۔ پروٹیز کا ایک بیٹر آؤٹ ہوا تو اس نے غصے میں بیٹ وکٹوں پر دے مارا ۔آئی سی سی کی طرف سے جلدی بڑی سزا کا امکان ہے , قانون کے مطابق کرکٹ کے سامان اور ان چیزوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر جرمانہ عائد ہوتا ہے۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ کی اننگ کے دوران ہنرک کلاسن اور پاکستانی کپتان محمد رضوان میں شدید جھڑپ دیکھنے میں آئی ۔ کلوز کیمروں اور مائیکرو فون پر نشر ہونے والی آوازوں سے محسوس ہوا کہ دونوں کے درمیان گالم گلوچ بھی ہوئی ۔
پہل جنوبی افریقہ کے کھلاڑی نے کی اور ان کا الزام تھا کہ پاکستانی کھلاڑی بال ٹمپرنگ کر رہے ہیں ۔اس کے بعد کیا تھا کہ محمد رضوان بھی غصے میں آگئے اور امپائر بھی درمیان میں آئے ۔ اس جھڑپ پر بھی آئی سی سی کی جانب سے کسی کارروائی کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعتہ المبارک،20دسمبر2024 آپ کا کیرئر،صحت، محبت اور دن کیسا رہے گا ؟