لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر کے اعتراض کے باوجود پنجاب اسمبلی میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں لاکھوں روپے اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا،گورنرپنجاب کیمنظوری کے بعد ایم پی ایز کی تنخواہ میں 526 فیصد اضافہ ہو جائےگا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکا بل پیش کر دیا گیا، عوامی نمائندگان کی تنخواہوں پر نظر ثانی پنجاب 2024 کا بل وزیر برائے پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پیش کیا۔
پنجاب اسمبلی میں اراکین، وزرا، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی، اسپیشل اسسٹنٹ اور مشیر کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور ہوگیا۔اجلاس میں تنخواہوں میں اضافے کے بل پر اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے اعتراض اٹھا دیا۔
اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ کیا یہ بل پارلیمانی قوانین ایکٹ 1972 کے مطابق ہے؟ جواب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی احمد خان کا کہنا تھا کہ یہ بل موجودہ قوانین کے مطابق بالکل درست ہے اور حکومت کا اچھا اقدام ہے۔
بل کی منظوری کے بعد یکم جنوری سے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 76 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ ہوگی، صوبائی وزرا کی تنخواہ 1 لاکھ سے بڑھا کر 9 لاکھ 60 ہزارکر دی جائے گی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 1 لاکھ 25 ہزار سے بڑھا کر 9 لاکھ 50 ہزار اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 1 لاکھ 20 ہزار سے بڑھا کر 7 لاکھ 75 ہزارہو گی۔
پارلیمانی سیکرٹریز کی تنخواہ 83 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ 51 ہزار جبکہ جب کہ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی تنخواہ ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر 6 لاکھ 65 ہزار روپے کر دی جائے گی۔بل کی منظوری کے بعد اسپیشل اسسٹنٹ کی تنخواہ ایک لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ 65 ہزار، ایڈوائزر کی تنخواہ بھی ایک لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ 65 ہزار کر دی جائے گی۔
ترک ،امریکہ ایک پیج پر ، شام میں کامیابی کی کنجی ترک صدر کے پاس ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ