اہم خبریں

انتخابات نہیں کرائے جاتے تو ہم عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، فرخ حبیب

لاہور (نیوز ڈیسک)    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین اور قانون سے طاقتور کیا ہے؟ فواد چوہدری پر غداری، بغاوت کے مقدمے بنانے ہیں؟۔ 9 ماہ میں آپ نے ملک کا جو حشر کیا ہے آپ کی تسلی نہیں ہوئی، آٹا 160 روپے کلو مل رہا ہے وہ بھی دو دو گھنٹے لائنوں میں لگ کر مل رہا ہے۔ آپ نے آئی ایم ایف کے آگے ناک سے لکیریں لگا دی ہیں۔لاہور کے زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں بیٹھے ذمہ داران کی وفاداری آئین کے ساتھ نہیں بلکہ کہیں اور ہی ہے۔ ہماری آپ سے کوئی دشمنی نہیں ہے، آپ نے دشمنی کرنی ہے تو ملک دشمنوں سے کرو۔ انتخابات نہیں کروائے جاتے تو ہم عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

متعلقہ خبریں