کراچی ( نیوز ڈیسک )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کا منفی آغاز ہوا جو بعد میں مثبت رجحان میں تبدیل ہو گیا اور انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1 ہزار 116 پوائنٹس کے اضافے سے 1لاکھ 10 ہزار 170 پر آ گیا۔اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 248 کی بلندی پر بھی پہنچا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 9 ہزار 53 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں13دہشتگرد ہلاک