اسلام آباد(اے بی این نیوز )کوٹ لکھپت جیل میں اسیر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ، سینیٹر اعجاز احمد چوہدری ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کا قیادت کے نام اہم خط !!!
سردست احتجاجی تحریک معطل کر دی جائے ۔ 27 نومبر اسلام آباد کے قتل عام پر ملک گیر سوگ کا اعلان کیا جائے ۔ پورے ملک میں گلی محلوں ، وارڈ ، یونین کونسل کی سطح پر تعزیتی اجلاس منعقد اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے ۔
شہداء کے گھروں اور قبروں پر حاضری دی جائے اور اہل خانہ سے تعزیت کی جائے ۔ میڈیا و سوشل میڈیا پر قتل عام کی مکمل تفصیلات ثبوتوں کے ساتھ پوری شدومد سے پیش کی جائیں ۔ بانی چیئرمین عمران خان کی اجازت سے شہداء فنڈ کا قیام عمل میں لایا جائے ۔
مزید پڑھیں :حج درخواستوں کی وصولی کے آخری 5 دن ،دسویں روز تک 38 ہزار حج درخواستیں وصول ہوئیں