اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی کے احتجاج کے درمیان حکومت کل اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کرے گی۔ وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پاور ریلی کا سلسلہ جاری ہے، ضلعی انتظامیہ نے کل اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔
موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کل تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔اس سے قبل آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے اعلان کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے، سیکیورٹی خدشات اور بچوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ نے پہلے ہی دارالحکومت کے کئی اہم راستوں کو بند کر رکھا ہے جس سے رہائشیوں اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
راولپنڈی راولپنڈی کے تمام تعلیمی اداروں کو کل بند رکھنے کا فیصلہ نوٹیفکیشن کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہنوٹیفکیشن کا اطلاق تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر ہو گا، ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا