راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) شمس آباد کے مقام پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے۔ پی ٹی آئی کارکنان کی نعرے بازی ۔
پولیس کی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ۔ ادھر دوسری جانب وزیرداخلہ محسن نقوی کااسلام آباد،راولپنڈی اوراٹک کافضائی دورہ۔ وزیرداخلہ نےمختلف علاقوں میں سیکیورٹی انتظامات کافضائی جائزہ لیا۔اسلام اباد ایکسپریس ہائی وے سے احتجاجی مظاہرین کا بڑا گروپ اسلام اباد میں داخل ہونے کی تگ و دو میں ۔
اسلام اباد ایکسپریس ہائی وے سوہان پل کے گرد و نواح میں اسلام اباد پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں۔ اسلام اباد پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کا عمل جاری
مظاہرین تیاری کے ساتھ اسلام اباد میں داخل ہونے کی کوششوں میں مصروفہیں ۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آ ئی کا احتجاج،حکومتی حکمت عملی فلاپ، عمران خان کا حکومت کو سرپرائز، جانئے کیا