اسلام آباد ( اے بی این نیوز )فیض آباد پر اسلام آباد پولیس کی کارروائی ۔ سابق رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی کو پولیس نے حراست میں لے لیا گیا۔ پی ٹی آئی کے 2کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
فیض آباد کے مقام پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کا احتجاج۔ فیض آباد کے مقام پر پی ٹی آئی کارکنان کا اسلام آباد پولیس پر پتھراؤ ۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے فیض آباد کے مقام پر کی جانے والی پہلی گرفتاریاں ۔
کسی بھی شرپسند کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی اور آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔ گوجرانوالہمیں پو لیس اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے ۔ کارکنوں کا پولیس اہلکاروں پر تشدد۔پی ٹی آئی کارکنوں نے سابق ایم این اے بلال اعجاز کو پولیس سے چھڑا لیا
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کارکنوں نےپولیس کو پسپا کر دیا، سوہان پل کے گرد و نواح میں بھی پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں