اگر آپ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزٹ ویزا کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں، تو ضروری ہے کہ آپ تمام مطلوبہ دستاویزات فراہم کریں تاکہ آپ کی درخواست مسترد نہ ہو۔ یو اے ای کا سفر کرنے کے لیے ایئرپورٹ پر روانگی کے وقت قیام کا ثبوت، واپسی کا ٹکٹ، اور 300 درہم کے فنڈز کا ثبوت دینا لازمی ہے۔ ٹریول ایجنٹس کے مطابق، ویزا کی درخواست دینے سے قبل قیام کے ثبوت، مالی وسائل کا ثبوت، اور واپسی ٹکٹ سے متعلق دستاویزات کی تیاری ضروری ہوتی ہے۔
قیام کا ثبوت
یو اے ای میں قیام کے دوران، آپ کو ہوٹل کی بکنگ یا رشتہ دار کی رہائش کا پتہ فراہم کرنا ہوگا جہاں آپ قیام کریں گے۔
فنڈز کا ثبوت
ویزے کے لیے درخواست دیتے وقت مسافر کو اپنے پاس کم از کم 3000 درہم کی رقم رکھنے کا ثبوت (بینک اسٹیٹمنٹ) فراہم کرنا ضروری ہے۔
واپسی ٹکٹ
درخواست گزار کو واپسی ٹکٹ کا ثبوت بھی فراہم کرنا ہوگا۔
یہ تمام اقدامات وزٹ ویزے کے ممکنہ غلط استعمال کو روکنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں کہ درخواست گزار یو اے ای میں اپنے قیام کے اخراجات پورے کر سکے۔