اہم خبریں

24 نومبر،پی ٹی آئی احتجاج،سیکیورٹی کےسخت انتظامات،ایف سی ،رینجرز طلب،کنٹینرستان پھر آباد؟

اسلام آباد( اے بی این نیوز    )پی ٹی آئی کا24 نومبرکو اسلام آباد میں احتجاج کےاعلان کا معاملہ۔ وفاقی حکومت کی اسلام آباد میں رینجرز اوراضافی ایف سی تعینات کرنےکی تیاریاں۔ وفاقی حکومت نے احتجاج کے لیے سیکیورٹی کےسخت انتظامات کرنے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق

اسلام آباد پولیس نے رینجرز اور ایف سی کےاہلکاروں کی خدمات مانگ لیں۔ رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی مکمل اینٹی رائٹ کیٹس کے ساتھ مانگی گئی ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ نے رینجرز اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تعیناتی کے لیے اقدامات شروع کردیئے۔

وزارت داخلہ کارینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کے لیے متعلقہ اداروں سے رجوع کا فیصلہ۔ اسلام آباد پولیس نے 22 نومبر سے رینجرز اور اضافی ایف سی کی خدمات مانگی ہیں۔ اسلا آباد پولیس نے پاک رینجرز کے 5 ہزار اہلکاروں کی خدمات مانگی ہیں۔

فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 4 ہزار اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کی درخواست کی گئی ہے۔ آئی جی اسلام آباد پولیس نے خط لکھ کر رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کی سفارش کی ہے۔ امن و امان کی صورتحال کوہینڈل کرنےکے لیےرینجرز اورایف سی کی خدمات مانگی گئی ہیں۔ نیز کنٹینرز بھی منگو ائے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کی آدھی سے زیادہ لیڈرشپ کمپرومائزڈہے ،وزیردفاع خواجہ آصف

متعلقہ خبریں