دبئی (اے بی این نیوز ) متحدہ عرب امارات میں قانونی رہائشی بننے کا آخری موقع جس کو آپ کسی صورت بھی ہاتھ سے نہ جانے دیں۔
متحدہ عرب امارات نے امیگریشن جرمانے معاف کردیے۔ ڈائریکٹر دبئی امیگریشن نے کہا ہے کہ آخری لمحات ،آخری مہینے،آخری ہفتے کا انتظار مت کریں۔ویزا ایمنسٹی سکیم میں 31دسمبر تک توسیع کی گئی ہے
غیر قانونی رہائش پذیر افراد فوری رابطہ کریں۔ 31دسمبر کے بعد تارکین وطن سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ اگلے ماہ تعطیلات کی وجہ سے ائیر ٹکٹ مہنگے ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں :کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر، چیمپیئنز ٹرافی کا ٹور پاکستان کے کن کن شہروں میں کرایا جائے گا ، شیڈول آگیا جانئے