اہم خبریں

آئی ایم ایف دباؤ کے باوجود پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں مسلسل اضافہ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    )آئی ایم ایف دباؤ کے باوجود پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں مسلسل اضافہ ۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2ہزار 640 ارب روپے سے زائد ہوگیا،بجلی گھروں کو ایک ہزار 750 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔
تیل سپلائی کرنے والے کمپنیوں کو 100 ارب سے زائد کی ادائیگیاں ہونا ہیں۔ یہ تیل کمپنیاں سرکاری پاور پلانٹس کو تیل سپلائی کرتی ہیںپاور ہولڈنگ کمپنیوں کی مد میں 765 ارب روپے بھی ہیں۔
ریکوریز اور بروقت سبسڈیز جاری نہ ہونا بھی گردشی قرض میں اضافے کی وجہ ہے۔
گردشی قرض میں کمی کیلئےبجلی ٹیرف میں 7 روپے سے زائد کا اضافہ بھی کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال کے اختتام پر پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2 ہزار 393 ارب روپے تھا۔

مزید پڑھیں :اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ، صحت مند قرار

متعلقہ خبریں