اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت نجکاری کمیٹی کا اجلاس ۔ بڈنگ کے حوالے سے پرائس کنٹرول بورڈ کی جانب سے 60 فیصد شیئرز کی تقسیم کی منظوری۔
اسحاق ڈار نے سی سی او پی اجلاس کی صدارت دوحہ سے بذریعہ ویڈیو لنک کی ۔ اجلاس میں نجکاری ، فنانس و توانائی کے وزرا سمیت مختلف سیکرٹریز کی بھی شریک ہوئے۔
پی آئی اے کی نجکاری بولی کھولنے کا عمل شروع۔
پی آئی اے کی نجکاری کے لئے بولی کھول دی گئی۔ رئپ اسٹیٹ کنسورشیم نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے 10 ارب روپے کی بولی لگائی۔ بلیو ورلڈ کنسوشیم کی جانب سے سنگل بڈ جمع کرائی گئی۔
بلیو ورلڈ کنسوشیم کے علاوہ کسی گروپ نے کاغذات جمعنہیں کرائے۔
نجکاری کمیشن نے کم سے کم 85 ارب روپے کی بڈنگ مانگی۔ بلیو ورلڈ سٹی نے ساٹھ فیصد شیئرز کی خریداری کیلئے بولی دی۔ پی آئی اے کے شیئرز خریدنے کیلئے بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم کی میٹنگ۔
نجکاری کمیشن کے مطابق سنگل بڈنگ ریزرو پرائس سے کم ہونے کی صورت میں بولی دہندہ کو ایک اور موقع دیا جائے گا۔
نجکاری بورڈ اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی منظوری کے بعد بولی کا عمل آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں :شیر افضل مروت کو موقع دے رہے ہیں ڈسپلن کا مظاہرہ نہ کیا تو کارروائی کرینگے،سلمان اکرم راجہ