اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ایف بی آر نے ایڈوانس سٹاک رجسٹر سسٹم لانچ کردیا ۔ ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں بہتری لانے اور محصولات میں اضافہ کیلئے نیا سسٹم متعارف کرایا گیا ۔
انفرا سٹرکچر سے ایف بی آرکو رجسٹرڈ افراد کے ڈیٹا تک مکمل رسائی ہو گی۔
انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے گا،ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس افسران درست تخمینہ لگا کر ٹیکس چوری کو کم کر سکیں گے۔ نئے سسٹم سے ٹیکس کے معاملات کی جامع نگرانی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ شفاف ڈیٹا ایکو سسٹم کے ذریعے ٹیکس قوانین کی پیروی یقینی بنائی جا سکے ۔
مزید پڑھیں :ہمیں کہاگیاعمران خان سےسیاسی گفتگونہیں کی جاسکتی،شبلی فراز،ہم منتخب نمائندےہیں سیاسی گفتگوہی کرینگے،اسدقیصر