سانگھڑ(نیوز ڈیسک )سانگھڑ میں پسند کی شادی نہ کرنے پر نوجوان نے اہل خانہ کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ علی جان مری کے علاقے میں پیش آیا جہاں نوجوان اپنی پسند کی شادی نہ کرنے پر طیش میں آگیا۔
پولیس نے بتایا کہ مشتعل نوجوان نے گھر میں فائرنگ کر دی، جس سے اس کی ماں، دو بہنیں اور بہنوئی ہلاک ہو گئے۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جب کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: تجارت پر پابندی کے باوجود بھارت سے درآمدات میں حیران کن اضافہ