کراچی ( نیوز ڈیسک ) پولینڈ سے پاکستان آنے والے غیر ملکیوں کو پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوئوں نے لوٹ لیا۔
مبینہ ڈکیتی کی وردات کا واقعہ درخشاں تھانے کی حدودڈیفنس خیابان مجاہد کے قریب پیش آیا۔ڈی ایچ اے حکام کے مطابق پولینڈ سے پاکستان آنے والے غیر ملکیوں سے 1 ہزار 80 ڈالرز سے زائد کرنسی لوٹ لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے غیر ملکی باشندوں سے بیانات لے لئے ہیں۔اطراف سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی سینیٹر ثانیہ نشتر نے اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا