اہم خبریں

عمران خان کے حکم پر پہلا جلسہ پشاور میں ہوگا،علی امین گنڈا پور

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع ۔ عمران خان سے جیل میں ملاقات کے لیے درخواست دائر کر دی۔ علی امین گنڈاپور کی درخواست کل سماعت کیلئےمقرر کی گئی ہے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر کل درخواست پر سماعت کریں گے۔ رجسٹرار آفس نے کیس کل مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کردی۔ ادھر دوسری جانب پی ٹی آئی جلسے کی تاریخ اور مقام تبدیل
جلسہ8 نومبردوپہر 2بجےسرحد یونیورسٹی کے سامنے ہوگا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے جلسے کا اعلان کیا۔ عمران خان کے حکم پر پہلا جلسہ پشاور میں ہوگا۔ پہلے یکم نومبر کو رنگ روڈ کبوتر چوک پر جلسے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں :روسی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن کی سینیٹ میں آمد،ہمارے لیے اعزاز ہے،چیئرمین سینیٹ

متعلقہ خبریں