کینبرا(نیوز ڈیسک ) آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔پاکستانی ٹیم دورہ آسٹریلیا میں تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 14، 16 اور 18 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں گلین میکسویل، مارکس اسٹونز، ایڈم زمپا، میتھیو شارٹ، شین ایبٹ، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، زوار بارٹلیٹ، کوپر کونولی، جوش انگلز، جیک فریزر میک گرک، آرون ہارڈی اور اسپینسر جانسن شامل ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل کھلاڑی ٹیسٹ سکواڈ میں منتخب ہونے کی صورت میں دوسرے کھلاڑیوں کو جوائن کر لیں گے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آسٹریلیا کے ٹیسٹ اسکواڈ کے کچھ ارکان ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ وہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز سے محروم رہیں گے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کاباضابطہ طور پر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا حصہ بننے کا فیصلہ