پشاور( اے بی این نیوز )علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ جعلی حکومت اور اسلام آباد پولیس آئے روز جعلی ڈرامے کررہی ہے۔ یہ ڈرامے بند کرنے پڑیں گے،بار بار آپ کو تنبیہ کررہا ہوں۔
ہمارے سرکاری پولیس اہلکاروں کی ضمانت منظور ہوگئی۔
ملک کے اندر لاقانونیت کا راج قائم کردیا گیا ہے۔ قیدیوں کو جیل لے جاتے ہوئے ایس ایچ او نےگاڑی کے شیشے توڑے۔
ثبوت میرے پاس ہیں، وارننگ دے رہا ہوں خیریت سے پہنچائیں۔
اگر گرفتار کیا ہے تو ان لوگوں کو خیریت سے پہنچائیں۔ ہمارے ایک وزیر ایم پی اے اورورکرز ،سرکاری اہلکاروں کی آج ضمانت ہوئی تھی۔ کسی کو کچھ بھی ہوا تو ایس ایچ او ترنول اورڈی پی او ذمہ دار ہوں گے۔
مزید پڑھیں :مخصوص نشستوں کےکیس میں ہمارےساتھ ناانصافی کی گئی،علی بخاری