اہم خبریں

علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت منظور ، رہائی کا حکم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔ اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 20، 20 ہزار مچلکوں کے عوض دونوں کی ضمانت منظور کی۔

تھانہ کوہسار کے مقدمے میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان 4 اکتوبر سے گرفتار تھیں، دونوں بہنیں پی ٹی آئی احتجاج کے تناظر میں گرفتاری ہوئی تھیں۔

علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیخلاف اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کے موقع پر ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔

عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت کی درخواستیں 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور ، عدالت نےرہائی کا حکم دیدیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان 4 اکتوبر سے گرفتار تھیں، گزشتہ روز عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منطور ہونے پر اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔
پاکستانی بیوروکریٹس کے غیر ملکی تعلیمی دوروں پر پابندی عائد

متعلقہ خبریں