راولپنڈی (نیوز ڈیسک) قومی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ کل جمعرات سے شروع ہوگا۔
تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم۔ کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ راولپنڈی ٹیسٹ میں قومی ٹیم 3 اسپنرز نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان کو میدان میں اتارے گی جب کہ صائم ایوب اور عبداللہ شفیق اوپننگ کریں گے۔
پلیئنگ الیون میں شان مسعود، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں سنتالیس رنز سے اور دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو152 رنز سے شکست دی تھی۔
100 مزید پڑھیں: انڈیکس 378 پوائنٹس اضافے کے بعد86844 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر