اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) رانا ثناءاللہ ن ے کہا ہے کہ عمران خان کا وطیرہ نہیں کہ وہ کسی کے ساتھ بیٹھیں اور بات کریں۔2014 سے ان کا ایجنڈا مسائل پیدا کرنا ہے۔
ہم نے مولانا فضل الرحمان کے مسودے پر اتفاق کیا ہے۔
معمولی فرق کے ساتھ ہم نے جے یو آئی ف کا مسودہ اپنایاہے۔ ہم نے مولانا فضل الرحمان کو منانے کی کوشش کی۔ وہ نہیں مانے تو ہم مان گئے۔
مولانا کی کوشش ہے کہ وہ پی ٹی آئی کو بھی منا لیں۔
مولانا کی کوشش اچھی ہے۔ میرا اندازہ ہے مولانا کی کوشش رائیگاں جائے گی۔ مولانا کو اب اپنے مسودے کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں :صدر مملکت آصف علی زرداری ، مولانا فضل الرحمان ملاقات،پی ٹی آئی کا پلان تبدیل ہو گیا