اہم خبریں

اختر مینگل غلط بیانی اور مبالغہ آرائی سے کام لے رہے ہیں،حکومتی و سکیورٹی ذرائع کا رد عمل

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اختر مینگل غلط بیانی اور مبالغہ آرائی سے کام لے رہے ہیں۔ اختر مینگل نا صرف آزادی سے گھوم پھر رہے ہیں بلکہ میڈیا سے بات چیت بھی کر رہے ہیں۔ اختر مینگل کی میڈیا سے گفتگو پر حکومتی و سکیورٹی ذرائع کا رد عمل۔ مزیدکہا کہ حیرانی کی بات یہ ہے اپنی پارٹی پر ہونے والے ظلم و جبر کی افسانوی داستان بھی سنا رہے ہیں۔
نسیمہ احسان پارلیمنٹ لاجز میں موجود ہیں اور دو دن پہلے سینٹ کے اجلاس میں حاضر تھیں۔ سینٹر قاسم رونجھو بھی اپنے گھر پر موجود ہیں۔ تھوڑی دیر پہلے قاسم رونجھو کے بیٹے نے اپنے والد کی خیر خیریت کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کی ہے۔
اختر مینگل میڈیا پر بیانیہ بنانے کی بجائے جمہوری رویوں بشمول مشاورت پر زور دیں۔

مزید پڑھیں :ہیضے کی ویکسین ختم ہونے کا خدشہ ،عالمی ادارہ صحت کا انکشاف

متعلقہ خبریں