اہم خبریں

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ 152 رنز سے جیت لیا

ملتان(نیوز ڈیسک )ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

ملتان انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے چوتھے دن کا کھیل دو وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز سے شروع کیا تاہم ساجد خان نے ایک رن بنانےکے بعد اولی پوپ کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ ایک رن کے انفرادی سکور پر پویلین آؤٹ ہو گئے۔ نعمان علی نے جو روٹ کو ایل بی ڈبلیو کیا۔

نعمان علی نے ہیری بروک کو بھی 78 کے مجموعی اسکور پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا جب کہ نعمان علی نے انگلش وکٹ کیپر بلے باز جیمی اسمتھ کو اپنا چوتھا شکار بنایا جو 6 رنز بنا کر کپتان شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔انگلش کپتان بین سٹوکس نعمان علی کا پانچواں شکار بنے جو 37 رنز بنا کر سٹمپ ہو گئے۔

برینڈن کیرس اور جیک لیچ کو بھی نعمان علی نے آؤٹ کیا۔تیسرے روز کھیل کے اختتامی لمحات میں پاکستان نے انگلش اوپنرز کی دوڑیں لگائیں، ساجد نے پہلے ہی اوور میں بین ڈکٹ کی قیمتی وکٹ حاصل کی جب کہ زیک کرولی کو نعمان علی نے پویلین بھیجا۔پاکستان نے پہلی اننگز میں 366 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 75 رنز کے خسارے کے ساتھ 291 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 221 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 297 رنز کا ہدف دیا۔
مزید پڑھیں: فلسطینی میڈیکل کے طلبہ پاکستان پہنچ گئے ، پرتپاک استقبال

متعلقہ خبریں