اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی کے راہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت آئین کی روح کےساتھ کھیلنےکی کوشش کررہی ہے۔ جوڈیشری کودباؤمیں لاکرمرضی کےفیصلے کرانےکی کوشش ہے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
پرامن احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔ پی ٹی آئی آئینی ترمیم کیخلاف احتجاج کررہی ہے۔ قوم کےمعماروں کےساتھ بدترین سلوک کیاگیا۔ حکومت ہرچیزکاالزام پی ٹی آئی پرلگادیتی ہے۔
اپیل ہے طلبا،وکلا اورعام شہری ہمارےاحتجاج میں شریک ہوں۔ حکومت فسطائیت پراترچکی ،عوام کےحقوق غضب کیےجارہےہیں۔
مزید پڑھیں :نمبرز ہیں نہیں اور حکومت آئین سازی کرنے جارہی ہے،سلمان اکرم راجہ