اہم خبریں

سری نگر کے بعد3دن سے بند ایکسپریس ہائی وے کو آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )سری نگر ہائی وے کے بعد3دن سے بند ایکسپریس وے کو آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا۔ غیر ملکی مہمانوں کی آمد و رفت کے باعث ایکسپریس ہائی وے کو بند کیا گیا تھا

سی ٹی او کے مطابق ایکسپریس وے کو اب دونوں اطراف کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ سری نگر ہائی وے بھی مکمل طور پر عام ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔ کل شام تک سرینگر ہائی وے پرمختلف اوقات میں ٹریفک روکی جائے گی۔ شہری سرینگر ہائی وے کی جانب غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں .

ایس سی او کانفرنس: غیر ملکی مہمانوں کی آمد و رفت کے باعث سری نگر ہائی وے بند کرنے کا معاملہ۔ قبل ازیں ایس ایس پی ٹریفک کے مطابق سری نگر ہائی وے دونوں اطراف سے نائنتھ ایونیو تک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔
شہری نائنتھ ایونیو سے جناح ایونیو کی جانب سفرکرسکتےہیں۔ مارگلہ روڈ کی جانب اور راولپنڈی جانے کیلئے سٹیڈیم روڈ کی طرف سفر کرسکتے ہیں۔ ایکسپریس ہائی وے، زیرو پوائنٹ اور ریڈزون کی جانب سفر سے گریز کریں ۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد میں 23 ویں ایس سی او کانفرنس اختتام پذیر، چیئرمین شپ روس کے سپرد

متعلقہ خبریں