اہم خبریں

14سے 16اکتوبر تک ٹریفک پلان جاری کردیا گیا،جانئے کون سے روڈ بند اور کون سے کھلے ہو نگے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) 14سے 16اکتوبر تک ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔ ملپور سے ڈھوکری چوک ،کشمیر چوک اور سرینا ہوٹل تک سڑک بند رہے گی۔
راول ڈیم چوک سے کشمیر چوک اور سرینا ہوٹل تک مری روڈ بند رہے گا۔
مری اور بہارہ کہو سے آنیوالے کورنگ روڈ ،بنی گالہ،پارک روڈ،راول ڈیم چوک سے فیض آباد آسکیں گے۔ فیض آباد سے مری اوربہارہ کہو جانیوالے پارک روڈ،کورنگ روڈ اور بنی گالہ کا روٹ استعمال کریں۔
راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے نائنتھ ایونیو استعمال کرسکیں گے۔ فیصل ایونیو سے زیروپوائنٹ اور کورال چوک تک ایکسپریس وے بند رہے گی۔ شہری ایکسپریس وے سے متصل سروس روڈ استعمال کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں :عمران خان کے بعد علیمہ خان اور عظمیٰ خان سے بھی خاندان کے افراد سے جیل ملاقاتوں پہ بھی پابندی عائد کر دی گئی، فیصل چوہدری

متعلقہ خبریں