بالی ووڈ کے ستارے کپل ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے رشتے میں حالیہ عرصے سے مشکلات آ رہی ہیں۔ جہاں یہ جوڑا کئی ماہ سے ایک ساتھ نظر نہیں آیا، وہاں طلاق کی افواہیں مداحوں کو پریشان کر رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں کی علیحدگی کی وجہ ابھیشیک کا مبینہ غیر ازدواجی تعلق ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، ابھیشیک بچن کا نمرت کور، جو فلم “دسوی” کی اداکارہ ہیں، کے ساتھ تعلق ان کے درمیان اختلافات کا باعث بنا۔ بتایا گیا ہے کہ ابھیشیک نے نمرت کور کے ساتھ تعلق قائم کرکے ایشوریا کو دھوکہ دیا، اور جب انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا تو وہ ایشوریا کے پاس واپس آنے کی کوشش کرنے لگے، لیکن ایشوریا نے انہیں واپس قبول نہیں کیا۔
رپورٹس کے مطابق، ایشوریا اپنی بیٹی آرادھیا اور اپنی والدہ کے ساتھ رہ رہی ہیں اور حال ہی میں اپنی والدہ کی سالگرہ بھی صرف بیٹی کے ساتھ منائی، جس میں ابھیشیک کی غیر موجودگی نے علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت دی۔
ریڈٹ صارفین کا کہنا ہے کہ ایشوریا اپنے مالی معاملات کے لیے شوہر یا سسر پر انحصار نہیں کرتی، بلکہ ان کے اخراجات مختلف سرمایہ کاری سے پورے ہوتے ہیں۔ دوسری جانب، یہ بھی کہا گیا ہے کہ ابھیشیک خود کو ایشوریا کے سامنے غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں، کیونکہ ان کے فلمی کیریئر کی ناکامیاں انہیں پریشان کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ اس اداکار جوڑے کی شادی کو 17 سال سے زیادہ ہو چکے ہیں، لیکن حال ہی میں مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں ابھیشیک کا والدین کے ساتھ فوٹوشوٹ نے بحث و مباحثہ پیدا کر دیا۔ اس کے بعد، ابھیشیک نے سوشل میڈیا پر ایک بھارتی صحافی کی طلاق سے متعلق پوسٹ پر لائیک کیا، جس نے افواہوں کو مزید ہوا دی، لیکن کچھ روز بعد انہوں نے اپنی شادی کی انگوٹھی دکھا کر اپنے شادی شدہ ہونے کا اعتراف بھی کیا۔