پشاور ( اے بی این نیوز )مشیراطلاعات کے پی بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں گرینڈ جرگہ میں خیبرپختونخوا کی سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے امن کے قیام پر اتفاق کرلیا۔
قائدین نے مسئلے کے پرامن حل کیلئے وزیراعلیٰ کے پی کو مکمل اختیار دے دیا۔
تمام سیاسی قائدین نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی،وزیراعلیٰ اور وفاقی وزیرداخلہ میں مشاورت جاری ہے۔ مشاورت کا مقصد آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کرنا ہے۔
مزید پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف کا5 آئی پی پیز کیساتھ معاہدے ختم کرنے کا اعلان