اسلام آباد( نیوز ڈیسک )ہفتہ کے روز خیبر پختونخواہ ، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ۔ اس دوران بالائی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری متوقع۔ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ۔
ہفتہ کے روز خیبر پختونخواہ ، شمال مشرقی/وسطی پنجاب،خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران بالائی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری متوقع۔ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد ،شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخواہ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔
سب سے زیادہ بارش: پنجاب: (راولپنڈی( کچہری 127، چکلالہ 110، شمس آباد 84)، اسلام آباد( بوکڑہ 117، گولڑہ 90، سٹی 64، سیدپور 43، ایئر پورٹ 32)، جہلم 62، منگلا51، چکوال 38، گجرات 33، فیصل آباد 32، سیالکوٹ( ایئر پورٹ 27،سٹی 01)، اٹک 17، سرگودھا 15، جوہر آباد 12، منڈی بہاوالدین 11، لاہور (ائیر پورٹ) 09، حافظ آباد 08، مری 05،اوکاڑہ 03، ناروال ، قصور ، گوجرانوالہ 01، خیبرپختونخواہ:دیر(لوئر ) 42، سیدو شریف 30،میر کھانی،کالام ، چراٹ 12، مالم جبہ09، پٹن 08، بالاکوٹ ، دروش 07،کاکول ،چترال 02، تخت بائی 01،کشمیر: مظفر آباد (ایئر پورٹ 09، سٹی 08) ،روالاکوٹ 07، کوٹلی اورگڑھی دوپٹہ میں 04ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد، دادو 43 ، پڈعیدین ،سکرنڈ،موہنجو داڑو،خیر پور، رحیم یار خان اورسکھر میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
ہفتہ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا امکان۔
مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے دہشت گردی کے الزامات کا سخت جواب