اہم خبریں

وزارت قانون نے جسٹس منصور کا بطور چیف جسٹس سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی قرار دیدیا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )وزارت قانون نے واضح کیا ہے کہ جسٹس منصور کا بطور چیف جسٹس سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی قراردے دیا۔ نیز

وفاقی وزارت قانون و انصاف نے جسٹس منصور علی شاہ کے بطور چیف جسٹس کے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ وزارت قانون نے جسٹس منصور کا بطور چیف جسٹس کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ کے سینئر جج ہیں اور موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس بنیں گے۔
مزید پڑھیں :پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے چین کے ساتھ مل کر کام کر یں گے، صدر مملکت

متعلقہ خبریں