اہم خبریں

شمالی و جنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 12دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

شمالی وزیر ستان (اے بی این نیوز)شمالی اور جنوبی وزیرستان میں مسلح سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپوں کے دوران 12خوارجی دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے ہیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نےاپنے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا ہے کہ دہشتگردوں کیساتھ جھڑپوں کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 6 ب جوان شہید ہوگئے ہیں۔

دہشت گردگروپ پاکستانی سرحد میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، سیکیورٹی فورسز نےسپن وام میں ان دہشت گردوں کا پتہ لگا کر کارروائی کی۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو مؤثر انداز میں گھیر لیا اور ساتوں خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا دوسرا واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں پیش آیا، دہشت گردگروپ نے فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں5 خوارجی دہشت گردہلاک ہوگئے۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب کے قومی دن پر 22 اور 23 ستمبرکو عام تعطیل کا اعلان

متعلقہ خبریں