لاہور(نیوز ڈیسک ) ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی خدمات وفاق کے سپرد کردی گئیں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور انوش مسعود چودھری کو تبدیل کردیا گیا۔
رات گئے آئی جی پنجاب نےانوش مسعود کو سی پی او رپورٹ کا حکم دیا۔انوش مسعود چودھری کو پنجاب سے فوری ریلیو کردیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے انوش مسعود چودھری کو وفاق میں رپورٹ کرنے کا نو ٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ اے آئی جی فنانس محمد نوید کو ایس ایس پی انویسٹی گیشنز لاہور تعینات کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی اے کا15 اکتوبر سے فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری سمیں بلاک کرنیکا فیصلہ