اہم خبریں

حکمران جماعت کا چیئرمین پی اے سی کے لئے عبوری چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین کی تقرری کا معاملہ ۔ دو خطوط کے باوجود اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین پی اے سی کے لئے نام نہیں بھجوائے گئے
حکمران جماعت کا چیئرمین پی اے سی کے لئے عبوری چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ۔

چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا پبلک اکاونٹس کمیٹی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بہترین عوامی مفاد میں یہ عہدہ زیادہ دیر تک خالی نہیں رکھا جا سکتا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لئے الیکشن اگلے ایک یا دو دن میں ہوجائے گا۔

اپوزیشن کو چیئرمین پی اے سی کے لئے دو خطوط لکھے۔ خطوط میں کہا گیا کہ اپوزیشن 4 ممبران پر مشتمل پینل بھجوائے۔ اپوزیشن نے ابھی تک ان دونوں خطوط کا کوئی مثبت جواب نہیں دیا ہے۔
پبلک اکاونٹس کمیٹی کا آئندہ ایک سے دو دن میں الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کسی حکومتی ممبر کو چئیرمین پی اے سی منتخب کیا جائیگا۔ حکومتی چیئرمین ایک عارضی بندوبست کے لئے منتخب کیا جائے گا۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین شپ اپوزیشن کی امانت ہے۔
جب بھی اپوزیشن 4 ناموں پر مشتمل پینل بھجوائے گی منتخب شدہ چیئرمین مستعفی ہوجائے گا۔
نئے الیکشن کے ذریعے اپوزیشن کا چیئرمین منتخب کروایا جائے گا۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی کی اہمیت کی وجہ سے اسکے اجلاس کو اور الیکشن کو غیر معینہ مدت تک ملتوی نہیں کیا جاسکتا۔
مزید پڑھیں :ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ میں ڈرامائی موڑ، جانئے کیا

متعلقہ خبریں