اہم خبریں

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی جاپان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست

شنگھائی (نیوز ڈیسک )ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2024 میں پاکستان نے جاپان کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دے دی۔چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے تیسرا میچ جاپان کے خلاف کھیلا۔

ندیم احمد نے کھیل کے 10ویں منٹ میں پہلا گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی۔ دوسرے کوارٹر میں سفیان خان نے ایک اور گول کر کے پاکستان کی برتری دگنی کر دی۔

لیکن سات منٹ بعد جاپان نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے خسارے کو ایک گول سے کم کر دیا۔ چوتھے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی یہ پہلی فتح ہے، گزشتہ دونوں میچ ڈرا ہوئے تھے۔پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر پانچ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے رہنماؤں کی راہداری ضمانت منظور

متعلقہ خبریں