اہم خبریں

بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑہ کے والد نےچھت سے چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی

ممبئی (نیوز ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد نے چھت سے چھلانگ کر خودکشی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنی رہائشگاہ کی چھت سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔بالی ووڈ اداکارہ نتاشا اور بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کے درمیان طلاق ہوگئی

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے ، حکام ابھی تک خودکشی کے پیچھے کی ممکنہ وجوہات معلوم نہیں کر سکے۔حکام کے مطابق والد کی خودکشی کے وقت اداکارہ گھر میں موجود نہیں تھیں۔ خودکشی کی خبر ملتے ہی ملائکہ اروڑا اپنے دیگر اہلخانہ اور سابق شوہر ارباز خان کے ہمراہ اپنے والد کی رہائشگاہ پر پہنچ گئی ہیں۔
مزیدپڑھیں: پشاورو دیگر کے پی بورڈز کے انٹر میڈیٹ رزلٹ 2024 کی تاریخ کااعلان

متعلقہ خبریں