اہم خبریں

صاحبزادہ حامد رضا ، شیخ وقاص اکرم اور زین قریشی نے پارلیمنٹ کے سروس برانچ میں پناہ لے لی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا ، شیخ وقاص اکرم اور زین قریشی تاحال پارلیمنٹ کے سروس برانچ میں پناہ لیے ہویے ہیں۔ پولیس کا پارلیمنٹ سے باہر نکلنےبوالی ہر گاڑی کئ تلاشی لینا شروع کر دی ۔ گاڑی کی ڈگی بھیُ چیک کی جا رہی ہے

قبل ازیں شیر افضل مروت،چیئرمین تحریک انصاف کو بیرسٹر گوہر کو گرفتار کر لیا گیا،پی ٹی رہنما پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر آ گئے۔ پی ٹی آئی ایڈووکیٹ شعیب شاہین کو بھی اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق زرتاج گل ،عمرایوب اور دیگر کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ پولیس کو پی ٹی آئی کے دیگر ارکا ن کے باہر آنے کا انتظار۔ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ واپس پارلیمنٹ ہاؤس چلی گئی ۔

بیرسٹر گوہر، زین قریشی ،زرتاج گل، شیخ وقاص اکرم واپس پارلیمنٹ کے اندرچلے گئے ۔ وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ میرے علم میں نہیں کہ کوئی گرفتاری ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں :چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کو بھی گرفتار کر لیا گیا

متعلقہ خبریں