اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب قانون میں ترامیم سے کچھ بھی نہیں ہوگااس ادارے کو ہی ختم کرنا ہوگا۔
سیاسی لیڈر کبھی کیسز میں اندر نہیں کیے جاتے کیسز تو بس اندر رکھنے کا بہانہ ہوتے ہیں۔
ن لیگ کا الیکشن میں وعدہ تھا کہ نیب کو ختم کیا جائے۔ فیض حمید سمیت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ اگر عمران خان نے آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کی تو انکا ٹرائل بھی ہوسکتا ہے۔
محمود اچکزئی کے مطالبات سے مکمل اتفاق ہے ۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کا جلسہ،بڑی بریکنگ نیوز آگئی، علی امین گنڈاپور کی مداخلت،حکومت خوف کا شکار،بڑا فیصلہ