اہم خبریں

وزیراعظم سے بلوچستان میں گاڑی بچانے والے محب اللہ کی ملاقات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بلوچستان میں گاڑی کو بچانے والے ایکسویٹر آپریٹر محب اللہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے، انہوں نے محب اللہ کو 25 لاکھ روپے کے انعام سے نوازا۔

بلوچستان کے شہر قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے محب اللہ وزیراعظم ہاؤس پہنچے، جہاں شہباز شریف نے محب اللہ کا استقبال کیا اور کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔

میں آپ کی انسانیت سے محبت کو دل کی گہرائیوں سے سراہتا ہوں۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ آپ نے ہمت سے کام کر کے قیمتی انسانی جانیں بچائیں، آپ نے مصیبت میں گھرے لوگوں کو بچا کر اپنا قومی فرض ادا کیا۔ ایکسویٹر آپریٹر محب اللہ نے کہا کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں ملک کے وزیراعظم سے ملاقات کر رہا ہوں۔
مزید پڑھیں: انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹوکے نتائج کا اعلان ہوگیا

متعلقہ خبریں