اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان اور عوام پاکستان پارٹی کے درمیان روابط۔ عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات
شاہد خاقان عباسی کی محمود اچکزئی سے ملاقات اسلام آباد میں ہوئی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
محمود خان اچکزئی کی شاہد خاقان عباسی کو اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت۔ دونوں رہنماؤں کا آل پارٹی کانفرنس بلانے پر اتفاق۔ موجود ملکی سیاسی و معاشی صورتحال میں مذاکرات کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیں :ن لیگ دو گروپس میں تقسیم، موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کی کوئی لیڈر شپ نہیں، فواد چوہدری